ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے دو سو ارکان نے یورینیئم کی ساٹھ فیصد افزودگی کے لئے حکومت کے پابند رہنے کے بل پر دستخط کردیئے ہیں۔ جناب "محمد حسن آصفری" نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ پارلیمنٹ کے دو سو ارکان نے پرامن جوہری سرگرمیوں میں توسیع کے لئے یورینیئم کی ساٹھ فیصد افزودگی پر حکومت کے پابند رہنے کے دائرے میں بل پر دستخط کردیئے ہیں، اور یہ بل پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے اس بل میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی جہموریہ ایران کی جوہری سرگرمیاں ہمیشہ ہی سے پرامن رہی ہیں، جبکہ دشمن ہمیشہ ایران پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کے بے بنیاد الزامات لگاکر، غیر قانونی پابندیاں عائد کرتا رہا ہے اور ایران کے خلاف دشمن نے دباؤ کی پالیسی اپنا رکھی ہے جو سراسر غیر منصفانہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 490735
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے دو سو ارکان نے یورینیئم کی ساٹھ فیصد افزودگی کے لئے حکومت کے پابند رہنے کے بل پر دستخط کردیئے ہیں۔